ملتان (سٹاف رپورٹر) محنت کش سی بی اے یونین سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ملتان، میونسپل ایمپلائز ویلفیئر یونین اور لیبر اتحاد یونین کی جانب سے مطالبات کے حق میں گزشتہ روز احتجاجی دھرنا دیا گیا، جس کی قیادت یونین کے جنرل سیکرٹری ملک حماد ڈوگر نے کی، مظاہرین نے کمپنی پر الزام عائد کیا کہ عید کے موقع پر اعلان کردہ 10 ہزار روپے بونس میں سے ٹھیکیدار 7 ہزار روپے خود رکھ لیتے ہیں، بعد ازاں احتجاج کے فوری بعد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران مظاہرین کے پاس پہنچ گئے اور مظاہرین کے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر مظاہرین نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا۔