کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)جناح ٹاون میں پانی کی قلت برقرار،مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، تفصیلات کے مطابق مکینوں نے بتایاکہ جناح ٹاون میں پانی کی قلت ہے، اس کے علاوہ پانی بھی گدلا آرہاہے، اس کے علاوہ پانی کی فراہمی کادورانیہ بھی کم ہے، مکینوں کو ٹینکر خرید کر گذارہ کرناپڑرہاہے، انھوں نے کنٹونمنٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہےکہ وہ اس مسلے کو فوری طور پر حل کریں،تاکہ مکینوں کی مشکلات کاازالہ ہوسکے۔