کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) صوبہ کے بیشتر اضلاع میں جمعرات کومطلع جزوی ابرآلود رہا، تاہم ژوب، موسیٰ خیل،کوہلو، بارکھان،زیارت،سبی، نصیر آباد ،لورالائی، خضدار اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی محکمہ موسمیات کےمطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت42، گوادر36 ،قلات35، سبی45 اور نوکنڈی میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاآج صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم ژوب، موسیٰ خیل،کوہلو، بارکھان ،زیارت ،لورالائی ،سبی، قلات ،خضدار اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔