کوئٹہ(پ ر) سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ حیات کاکڑکی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں عبدالمجید جو نیجو سیکرٹری صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور پبلک ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے مالکان نے شرکت کی۔ میٹنگ میں بس اور کوچ میں غیر قانونی خفیہ خانوں اور اس میں سمگلنگ کے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی۔ تمام ٹرانسپورٹ مالکان کو مطلع کیا گیا کہ پبلک ٹرانسپورٹ بس اور کوچ جو بین الصوبائی اور بین الاضلاع روٹ پر چلتی ہے میں خفیہ خانے پائے گئے تو ایسی پبلک ٹرانسپورٹ کو روڈ پر چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان کے خلاف موٹر وہیکل آرڈینینس 1965 کے تحت سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور کوئی عذر قابل قبول نہ ہوگا۔ دوران اجلاس تمام پبلک ٹرانسپورٹ حضرات نے یقین دہائی کرائی کہ پبلک ٹرانسپورٹ بسوں اور کوچز میں کسی قسم کے خفیہ خانے اور اس میں سمگلنگ کی سختی سے مذمت کرتے ہیں اور سرکاری احکامات پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔