کوئٹہ ( آئی این پی ) جمعیت علما اسلام کےرکن بلوچستان اسمبلی میر زابد علی ریکی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو ہار پہنانے کے معاملے پر اپنا موقف واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کا ذاتی فیصلہ تھا اور اس کا ان کی پارٹی یا پارلیمانی گروپ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ 70سال بعد کسی وزیر اعلیٰ نے واشک کے لیے ایک خصوصی پیکیج کا اعلان کیا ہے اور اسی وعدے کی پاسداری پر انہوں نے وزیر اعلیٰ کو ہار پہنایا۔ میر زابد علی ریکی نے بتایا کہ 7ماہ قبل وزیر اعلیٰ کے واشک کے دورے کے دوران علاقے کی پسماندگی کو دیکھتے ہوئے بجٹ میں خصوصی فنڈز دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔