• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات و واقعات، 8 افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گارڈن کےعلاقے لیاری ایکسپریس وے دھوبی گھاٹ کے قریب ٹریفک حادثے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ،شناخت نہیں ہوسکی ، ماڑی پور روڈ نیوی فلیٹس کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار 49 سالہ محمد نوازولد خدا بخش جاں بحق ہوگیا ،پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوارکوسوزوکی نے ٹکرماری جس کے باعث وہ ٹر یلرسے ٹکراگیا ، شیریں جناح کالونی ہندو پاڑا میں ٹریفک حادثے میں 45سال کا شخص جاں بحق ہوگیا ،متوفی شخص نشے کا عادی ، سویا ہوا تھا کہ ٹرک اس پر چڑھ گیا ، فوری شناخت نہیں ہوسکی ،سپرہائی وے جمال پل کلہاڑی چوک کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 53 سالہ محمد منشا ولد طالب حسین جاں بحق ہوگیا ،متوفی نیو سبزی منڈی کے قریب کا رہائشی تھا، خدا کی بستی میں واقع گھر میں کرنٹ لگنے سے 21 سال کا احمد ولد علی حیدرجاں بحق ہوگیا ، سائیٹ ایریا لیبر اسکوئیر کے قریب فیکٹری میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 22 سالہ کامران ولد اصغر جاں بحق ہوگیا ، لیاری بکرا پیڑی پل کے قریب دیوار گرنے سے 28 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا، شناخت نہیں کی جا سکی ،نیو کراچی سیکٹر 12D انڈسٹریل ایریا ٹیکسٹائل کمپنی کی چھت سے گر کر مزدور 22 سالہ شیر احمد ولد محمد یوسف جاں بحق ہو گیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید