کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینیئر محمد ثروت اعجاز قادری نے یوم شہادت پر کہا ہے کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ اور اسلام کی تاریخ کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک ہیں ،مرکزی صدر صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری کا کہنا تھا کہ عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں اسلامی سلطنت تیزی سے پھیلی ،انہوں نے عدل و انصاف پر مبنی ایک مضبوط نظام قائم کیا۔مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی نے کہا کہ آپؓ کے اسلام قبول کرنے کے بعد مسلمانوں نےاعلانیہ خانہ کعبہ میں نماز ادا کی،حضرت عمر فاروقؓ ایک عظیم رہنما،مدبر اور عادل حکمران تھےان کی زندگی اور کارنامے مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔