کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام ایم اے جناح روڈ پر عظیم الشان حضرت سیدنا عمر فاروق کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ،سربراہ تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ 47ممالک کے حاکم تھے آپ کے عہد میں امن و امان کی صورتحال تاریخ کی عظیم مثال ہے،پاکستان سنی تحریک حضرت عمر فاروقؓ رضی اللہ عنہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک میں عدل وانصاف کی فراہمی کیلئے جدوجہد کرتی رہے گی، انہوں نے کہاکہ افسوس کا مقام ہے کہ مسلمان حکمران اپنے اسلامی ہیروز کو بھول گئے ہیں ،مسلم حکمران اگر سیدنا فارق اعظم رضی اللہ عنہ کے دور خلافت پر عمل پیرا ہوجائیں تو پوری دنیا میں مسلم حکمران تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہونگے، محرم الحرام ہمیں در گذر،برداشت رواداری اور اسلام کے تحفظ کیلئے جان ومال قربان کرنے کا درس دیتا ہے ،اس موقع پر نائب سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاہد غوری، مرکزی رہنماؤں فہیم الدین شیخ،محمد شہزاد قادری، تاجر رہنما خالد محمود انقلابی،مسلم یونائیٹڈ فورم کے چیئر مین آصف رضا قادری ودیگر رہنما بھی موجود تھے۔