کراچی ( اسٹاف رپورٹر) امام بارگاہ سامرہ نیو رضویہ سوسائٹی میں عشرہ محرم کی پہلی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ محرم امن و محبت،اخوت ،رواداری اور صبر و تحمل کا مہینہ ہے،انہوں نے علماء و ذاکرین پر زور دیا کہ وہ نفرتوں کے خاتمے اور محبتوں کو فروغ دینے کی بات کریں ۔