• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلفائے راشدین و اہل بیت اطہار کی سیرت و افکار کو اجاگر کیا جائے، سیمینار

کراچی (پ ر) جے یو آئی رابطہ کے تحت یکم محرم کو یوم شہادت فاروق اعظم ؓعقیدت و احترام سے منایا گیا ،مساجد و مدارس میں شہادت فاروق اعظم پرسیمینارز منعقد کئے کئے گئے ، مقررین نے کہا کہ اصحاب رسول ﷺ و اہل بیت اطہار کی ناموس و عظمت کا تحفظ و تقدس ہمیں اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ، خلفائے راشدین و اہل بیت اطہار کی سیرت و افکار کو اجاگر اور اس پر عمل کرنا ایمان کا بنیادی تقاضا ہے ، مفتی حماد مدنی، مفتی عبد السلام شامزئی ،مفتی عابد، دانش قادری، قاری صدیق شکری ،قاری لیاقت رحمانی قاری معاویتہ القاسمی مفتی محمود الحسینی مولانا ریاض الرحمن ، پیر قاری عبد المنان انور اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید