• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں اسلام کے سنہری اصولوں میں دلچسپی لینا ہوگی، مجالس عزا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پی ای سی ایچ ایس میں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ابو طالب طبا طبائی کے کہا ہے کہ ئی مسلمان قرآنی تعلیمات اور اہلبیت رسول ﷺسے وابستگی اختیا کریں ، ہمیں اسلام کے سنہری اصولوں میں دلچسپی لینا ہوگی،امام بارگا باب نجف بفر زون میں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا بدرالحسنین نے کہاکہ بقائے دین اور نجات کیلئے اللہ کے بتائےہوئے رہنما اصول اور محمد ﷺ و آل محمد ﷺ کی سیرت و کردار کو اپنایا جائے ، کربلا والوں نے قربانی دیکر اسلام کو زندہ و جاوید کیا ،جامع مسجد و امام بارگاہ اورنگی ٹائون نمبر 10 میں مولانا تقی مہدوی اور مرزا د حیدر علی نے مجالس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام حسینؑ کا پیغام عدل و انصاف کا قیام اور معاشرتی برائیوں کے خلاف ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید