• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اللّٰہ رب العزت کی عظمت و جلالت کا شعور ہی تمام عبادات کی بنیاد ہے، مفتی ہمدرد خالق دینا ہال میں مجلس سے خطاب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) بزم حسینی کے زیرِ اہتمام77ویں سالانہ مجالسِ عزاء کا آغاز یکم محرم الحرام کو خالِق دِینا ہال ہوا ،ممتاز عالمِ دین مفتی ہمدرد نے تعظیمِ خُداوندی کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت کی عظمت و جلالت کا شعور ہی تمام عبادات کی بنیاد ہے، انسان جب اللہ کی تعظیم دل و جان سے کرتا ہے تو اس کے تمام اعمال میں خلوص اور بندگی کا رنگ نمایاں ہو جاتا ہے، عبادات، اخلاقیات اور معاملات سب کی روح تعظیمِ الٰہی میں پنہاں ہے، اور یہی احترام بندے کو بندگی کے اصل مقام پر فائز کرتا ہے، قرآنِ حکیم اور احادیثِ نبویہ میں متعدد مقامات پر اللہ تعالیٰ کی تعظیم اور اس کے شعائر کے احترام کو جزوِ ایمان قرار دیا گیا ہے، انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ دنیاوی الجھنوں سے نکل کر خالص دینی شعور حاصل کریں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید