• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ کراچی، گھر میں آگ لگنے سے پولیس کانسٹیبل جھلس کر جاں بحق

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) نارتھ کراچی سیکٹر سیون اے بلال کالونی کچی آبادی کے قریب واقع گھر سے 55 سالہ حاجن ولد جمن کی سوختہ لاش ملی،مقتول پولیس اہلکار اور پولیس ہیڈ کوارٹر ویسٹ میں تعینات ، گھر میں اکیلا رہائش پزیر تھا ،جمعرات کی شب گھر میں آگ لگ گئی تھی اور سوتے میں ہی آگ کی لپیٹ میں آکر جاں بحق ہوگیا ، لاش سردخانے منتقل کی گئی ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید