• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک کے متعدد فیڈر بند، کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں جمعے کو متعد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہی ،کے الیکٹرک کے متعدد فیڈر بند رہے جبکہ جمعرات کی شب بارش سےمعطل ہونے والی بجلی کچھ علاقوں میں اگلے روز بھی بحال نہ ہو سکی ، لوگ دن بھر بحال ہونے کا انتظار کرتے رہے، دریں اثنا ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق 500 فیڈر پر تعطل آیا،مون سون کی پہلی بارش کے دوران کے الیکٹرک کا سسٹم مجموعی طور پر مستحکم رہا ، شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کے باوجود 2100 فیڈرز میں سے 1600 سے زائد فیڈرز پر بجلی کی فراہمی بغیر کسی تعطل کے جاری رہی،حفاظتی اقدامات کے تحت کے۔الیکٹرک نے نشیبی علاقوں اور اُن فیڈرز پر بجلی کی عارضی بندش کی، جن پر غیرقانونی کنڈوں کی شکایات زیادہ موصول ہوتی ہیں، فیلڈ ٹیمیں متحرک ہوئیں تاکہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کا عمل شروع کیا جاسکے، زیادہ تر متاثرہ علاقوں میں جلد بجلی بحال کردی گئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید