• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچے کے علاقے تیغانی سے تین مغویوں کو بازیاب کرالیا، رینجرز، پولیس

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) رینجرز اور پولیس نے اندرون سندھ چک رستم کچے کے علاقے تیغانی میں ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد کے قبضے سے تین مغویوں غلام رسول مہر، حبدار سولنگی اور سردار سولنگی کو بازیاب کو بازیاب کرا لیا،ترجمان رینجرز کے مطابق 15 جون کو شہریوں کو چک رستم تعلقہ خانپور، ضلع شکارپور سے اغوا کیا گیا تھا،دوران آپریشن ڈاکو مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے علاقے کا محاصرہ کرلیا گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید