• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکریٹری محکمہ صحت و آبادی کے ضلع بہاولنگر کے مختلف ہسپتالوں کے دورے

ملتان (سٹاف رپورٹر)سیکریٹری محکمہ صحت و آبادی پنجاب نادیہ ثاقب کے مختلف اسپتالوں، مراکز صحت اور مریم نواز کلینکس کے دورے، گزشتہ سے پیوستہ روز ضلع بہاولنگر میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں منچن آباد و ہارون آباد، دیہی مرکز صحت میکلوڈ گنج اور مریم نواز کلینکس کوٹ ہمراج، کھیترانوالہ، سید علی، اکبر ماڑی نہال اور محمد پور سنساران کا دورہ کیا،۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ محکمہ صحت وآبادی کے ترقیاتی منصوبوں میں کام کے معیار اور سرکاری وسائل کے ضیاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی لوگوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی بھی سطح پر کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ 
ملتان سے مزید