• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا سے تعلقات کی نئی بنیاد پر سرمایہ کاری آئے گی، احسن اقبال

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکےپروگرام ’’جرگہ‘‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہےکہ پاکستان دو بڑے بحرانوں سے کامیابی سے نکلا اور خطے میں اہم سفارتی کردار ادا کیا جس پر ایران نے بھی پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ سے تعلقات کی نئی بنیاد پر سرمایہ کاری آئے گی اور پاکستان عالمی سرمایہ کاری کا مرکز بن سکتا ہے۔ ایران پر سے پابندیاں ہٹیں تو دو طرفہ تجارت میں بڑا اضافہ ممکن ہے۔ آپریشن بینان المرصوص نے دنیا کو حیران کیا۔ ماہر بین الاقوامی امور کامران بخاری نے کہا کہ ایران، اسرائیل اور امریکہ تینوں جنگ نہیں چاہتے اور اس وقت گیند ایران کے کورٹ میں ہے۔ ایران کو پہلے داخلی سیاسی انتشار سلجھانا ہوگا تاکہ مؤثر مذاکرات ممکن ہو سکیں۔ غزہ میں جنگ بندی ہوجائے گی مگر معاشی و سماجی بحالی میں وقت لگے گا۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان مختصر مدت میں دو بڑے بحرانوں سے اللہ کے فضل سے کامیابی سے گزرا ہے اور ہماری مسلح افواج نے بھارت کو تاریخی جواب دیا اور اس سے پاکستانی قد عالمی سطح پر بلند ہوا پھر اسرائیل نے جو حملہ ایران پر کیا خدشہ تھا کہ اگر جنگ پھیلے گی تو خطے کو متاثر کرے گی اس موقع پر بھی پاکستان نے بہت اہم کردار ادا کیا۔ ایران نے یہ محسوس کیا کہ پاکستان نے جس طرح ان کا ساتھ دیا کسی نے نہیں دیا تاہم بھارت کی حقیقت بھی ان پر آشکار ہوئی ہے۔ پاکستان او رامریکہ کے درمیان جو تعلقات کی ایک نئی بنیاد ڈلی ہے اس بنیاد پر ہم امریکہ سے پاکستان میں سرمایہ کاری لائیں گے چائنہ امریکہ سمیت مینرلز سیکٹر میں دنیا بھر کا انٹرسٹ ہے اور ہم عالمی سرمایہ کاری کا مرکز بن سکتے ہیں پیٹرولیم منسٹری پر اس پر تیزی سے کام کر رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید