• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرقانونی لوگوں کو بیرون ملک منتقل کرنے میں ملوث ایجنٹ گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف آئی اے انسانی اسمگلنگ سرکل نے مبینہ لوگوں کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک منتقل کرنے میں ملوث ایجنٹ محمد ناظم کو کوئٹہ سے گرفتار کرلیا ،ملزم کا تعلق سرگودھا سے ، منظم گینگ کا اہم کارندہ ، غیر قانونی راستوں سے شہریوں کو بیرون ملک منتقل کرنے میں ملوث ہے،ملزم نے متعدد شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوایا،ملزم شہریوں کو پاکستان سے ایران اسمگل کرتا رہا جہاں سے وہ انہیں غیر قانونی طور پر ترکی بھجوانے کا بندوبست کرتا تھا،ملزم نے تہران میں ایک سیف ہاؤس قائم کر رکھا تھا، جہاں وہ متاثرہ افراد کو قید رکھتا اور ان پر تشدد کرکے ان کے اہل خانہ سے پاکستان میں تاوان وصول کرتا تھا،ملزم مبینہ طور اپنی بیوی کے بینک اکاؤنٹ کو غیر قانونی ٹرانزیکشن اور لین دین کے لیے استعمال کرنے میں بھی ملوث رہا ہے ،ملزم سے انسانی اسمگلرز سے روابط کے شواہد اور تہران میں موجود متاثرہ افراد کی تصاویر بھی برآمد کر لی گئیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید