ملتان (سٹاف رپورٹر)سیروتفریح کے لیے ژوب جانے والی ملتان کی فیملی کے ساتھ حادثہ کا معاملہ، حادثہ میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ گزشتہ روز ادا کرنے کے بعد تدفین کردی گئی ، حادثہ میں تین سگی بہنوں سمیت ایک بھانجی جاں بحق ہوئی تھی جب کہ ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہوئے،فیملی تفریحی مقام سلیازہ پر موجود تھی کہ حادثہ میں کار سیلابی ریلے کی زد میں آکر تیز لہروں میں بہہ گئی۔حادثہ میں جاں بحق افراد کی شناخت نمرا ، امبرین ، شمیم اور بچی رحمین شامل ہیں .جبکہ زخمیوں کی شناخت نمرین اور ڈرائیور زاہد کے نام سے ہوئی ،جاں بحق تینوں بہنیں کڑھائی، سلائی کا کام کرکے گھر کی کفالت کرتی تھیں ۔