• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ٹیم سے باہر بابر پیرس میں موجود، ایفل ٹاور سے تصویر جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بابر اعظم ان دنوں پیرس میں ہیں اور سوشل میڈیا پر انہوں نے ایفل ٹاور کے سامنے اپنی تصاویر شیئر کی ہیں۔ ایک مشہور فیشن برانڈ نے بھی انہیں مدعو کیا ہے۔ امکانات ہیں کہ انہیں بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹیم میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے آخری بار دسمبر 2024 میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی ۔ بابر نے آخری نصف سنچری 2023 میں آئرلینڈ کے خلاف بنائی تھی۔ ان حالات میں فہیم اشرف سابق کپتان کی حمایت کیلئے سامنے آگئے ہیں۔ حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے فہیم اشرف نے کہا کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے بابر اپنا گیم ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لیکن بہت سی چیزیں ہیں جو اس کے حق میں نہیں جا رہی ہیں۔ عالمی کرکٹ میں قابل ذکر نام 200 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ نہیں کھیلتے۔ بابر جس طرح سے اپنے شاٹس کھیلتا ہے اگر آپ مجھ سے یہ مطالبہ کرتے ہیں تو یہ غلط ہے، اسی طرح اگر آپ بابر کو ایک اوور میں 6 چھکے لگانے کو کہیں، تو یہ غلط ہے۔ اگر آپ بابر کو میچ جیتنے کو کہیں گے تو وہ اپنے طریقے سے ایسا کرے گا۔