• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اجرک کی بنی نمبر پلیٹ کراچی کے عوام تسلیم نہیں کرینگے، ڈاکٹر سلیم حیدر

کراچی(این این آئی)مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے صوبائی حکومت کے شعبہ ایکسائز کی جانب سے کراچی میں سندھ کی ثقافت اجرک کی بنی نمبر پلیٹیں زبردستی شہریوں کو لگانے کیلئے مجبور کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کسی زبان اور ثقافت کے طابع نہیں ہوتا اسے ثقافت کا نام دے کر زبان اور لسانیت میں تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، انہوںنے کہاکہ متعصب صوبائی حکومت نے پہلے کراچی کے سرکاری اور نجی اداروں پر دیہاتیوں کو لاکر لگایا اور اب سندھ کی دیہاتی ثقافت کو کراچی کے عوام پر زبردستی مسلط کیا جارہا ہے جسے ہم کسی طورپر بھی برداشت نہیں کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ کوئی بھی ثقافت بزور طاقت یا ڈنڈے کی بنیاد پر نہیں تھوپی جاتی مہاجروں کی اپنی ثقافت اور تاریخی ورثہ ہے ہم کسی دیہی ثقافت کو تسلیم نہیں کرتے۔
اہم خبریں سے مزید