جیکب آباد (نامہ نگار)جیکب آباد کی سرحدی چوکیوں پر سفارشی اور اسمگلر منشیات فروشوں کے سہولت کار مقرر،غفلت پر ہٹائے گئے پولیس اور ایکسائز افسر دوبارہ مقرر،ممنوعہ اور غیر ملکی سامان اور منشیات کی اسمگلنگ دھڑلے سے جاری،جیکب آباد کی سرحدی چوکیاں کراس کرنے والی منشیات سے بھری کار سکھر میں پکڑی گئی،سو کلو منشیات پکڑنے والے انسپکٹر کو ہٹا کر سفارشی اے ای ٹی او کو ایکسائز چوکی کا دوبارہ انچار ج بنا دیا گیا چوکی انچارج کا عہدہ انسپکٹر کا ہے لیکن اے ای ٹی او کو غیر قانونی مقرر کیا گیا۔ذرائع تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی سرحدی چوکیوں پر سفارشی اور اسمگلرز منشیات فروشوں کے سہولت کاروں کو مقرر کرنے کا انکشاف ہوا ہے قومی شاہراہ پر پولیس اور ایکسائیز کی سرحدی چوکیوں پر ایسے افسر مقرر کئے گئے ہیں جنکو مجرمانہ غفلت پر ہٹایا گیا تھا یہی وجہ ہے کہ ایک بار پھر غیر ملکی اور ممنوعہ سامان سمیت منشیات کی اسمگلنگ میں ایک بار پھر تیزی آگئی ہے ممنوعہ،مضر صحت سامان اور منشیات پورے ملک میں جیکب آبادکی سرحدی چوکیاں بلا روک ٹوک کے کراس کر پہنچائی جا رہی ہیں گزشتہ روز منشیات سے بھری کار جو آسانی سے جیکب آبادکی سرحدی چوکیاں کراس کرکے سکھر پہنچی تو دھرلی گئی کار سے کلو منشیات برآمد کرکے دو ملزمان گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا گیا۔