میرپور ماتھیلو(غلام حسین سومرو) ڈپٹی کمشنر گھوٹکی محمد علی شاھ کی ہدایت پراے ڈی سی ٹو ماجد حمید نے گوٹھ الہوسایو لغاری کے رہائشی بھارتی ڈرون حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے محنت کش مختیار احمد لغاری کی بیوہ کو 2 کروڑ روپے کا چیک فراہم کیا اور اسی طرح زخمی ہونے والے عیدن لغاری کو 20 لاکھ روپے کا چیک فراہم کیا۔