• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹر کارپوریشن کے دو پمپس کی بجلی چار روز گزرنے کے بعد بھی بحال نہ ہوسکی

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) کراچی واٹر کاپوریشن کے دو پمپس کی بجلی چار روز گزرنے کے بعد بھی بحال نہ ہو سکی جس سےکراچی کو مجموعی طورپر320ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہے، ترجمان کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسسٹیشن سے 21 پمپوں سے پانی سپلائی کیا جاتا ہےتاہم کے تھری کے دو پمپوں پر بجلی کی سپلائی بند ہےجس کے باعث لانڈھی ،کورنگی ،ناظم آباد اور نیوکراچی کو پانی کی سپلائی بہت زیادہ متاثر ہےکے الیکٹرک کا بھی اس پر موقف آچکاہے کہ این ای کے اولڈ پمپنگ اسٹیشن پر صارف کےنظام میں خرابی کے باعث سپلائی متاثر ہوئی جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ کون صیحح ہے یا غلط،فالٹ درست کر کے لوگوں کو پانی سپلائی کیا جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید