اسلام آباد(اسرار خان )اوگرا نے جولائی 2025 کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں 7.43 روپے فی کلو کمی کا اعلان کیا، جس سے گھریلو سلنڈر کی قیمت 87.71 روپے کم ہو کر 2,750.60 روپے ہو گئی ہے۔ نرخ میں مسلسل دوسرے مہینے کمی کی گئی ہے۔پیرکوجاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 233.10 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جو اس سے قبل 240.53 روپے فی کلو تھی۔