• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریڈ 21 میں ترقی کیلئے لازمی تربیتی کورس NMC کی نامزدگیاں تبدیل

اسلام آباد(رانا غلام قادر ) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 20 سے 21 میں ترقی کیلئے لازمی تر بیتی کورس نیشنل مینجمنٹ کورس (NMC) کی نامزدگیوں میں تبدیلی کردی ۔نا مزد سات افسروں کے نام واپس لے لئے گئے جبکہ مزید پانچ افسروں کی نا مزدگی کی گئی ہے۔جن افسروں کی نامزدگی منسوخ کی گئی ان میں ڈی جی نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی ڈاکٹر وقار الدین سید۔جوائنٹ سیکرٹری وزارت داخلہ شہزاد حمید درانی ۔ڈائریکٹر( EPZA)ا وزارت صنعت وپیداوار غلام مصطفی واہو چو۔ کلکٹر کسٹم ز ( اپیلیٹ ) لاہور سعدیہ منیب ۔ ممبر ٹیکنکل کسٹمز اپیلیٹ ٹر یبونل بنچ ون اسلام آ باد عبد الوحید مروت۔ کمشنر آرٹی او گوجرانوالہ محمد ماجد اور فنانشل ایڈوائزر و چیف اکا ئونٹس افسر پاکستان ریلوے منور حسین شامل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید