• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیمبرج نے امیدواروں کو لیک پرچوں میں دوبارہ مفت بیٹھنے کی پیشکش کردی

کراچی(سید محمد عسکری)کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن نے رواں سال جون میں لیک ہونے والے تین امتحانی پرچوں میں شریک امیدواروں کو آئندہ نومبر 2025کی امتحانی سیریز میں دوبارہ شرکت کی مفت پیشکش کردی ہے کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن نے کہا ہے کہ اے ایس اور اے لیول ریاضیات پرچہ 12، اے ایس اور اے لیول ریاضیات پرچہ 42، اور اے ایس اور اے لیول کمپیوٹر سائنس پرچہ 22 کے نتائج معمول کے مطابق جاری کیے جائیں گے تاہم جون 2025 کی امتحانی سیریز میں تین متاثرہ پرچوں میں سے ایک یا زیادہ بیٹھے والے طلبہ کے لیے آئندہ نومبر 2025 کی امتحانی سیریز میں دوبارہ شرکت کی مفت پیشکش کر رہے ہیں۔ کیمبرج نے مزید کہا کہ ہم نے تمام امیدواروں اور ان کے خاندانوں کو اسکولوں کے ذریعے ایک پیغام بھیجا ہے اور ہمارے جون 2025 کے امتحانی سیریز کے نتائج کے اجراء کے بعد مزید معلومات فراہم کریں گے۔لہذا امیدواروں سے کہا جاتا ہے کہ اگر ان کے مزید سوالات ہیں تو وہ اپنے اسکولوں سے رابطہ کریں۔ چیرمین مقرر کردیا گیا ہے۔ تینوں چیئرمین حضرات کی تقرری 3 برس کے لیے کی گئی ہے۔ تینوں نئے چیرمین منگل کو اپنے عہدوں کا چارج سنبھالیں گے۔

اہم خبریں سے مزید