اسلام آباد(رانا غلام قادر ) صو بائی پولیس سروس کے افسروں کیلئے اہم خبر ہے کہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ دویژن انعام اللہ خان دھاریجو نے پنجاب۔ سندھ۔ خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کی صو بائی پولیس سروس سے تعلق رکھنے والے گریڈ 18کے ایس پی کے عہدہ کے47افسروں کو پولیس سروس آ ف پاکستان میں شامل کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان افسرو ں کی پولیس سروس آف پاکستان (PSP) میں گریڈ18میں تقرری کا با ضابطہ نو ٹیفیکیشن جا ری کردیا ہے۔صوبائی پولیس افسران کا تقررتقرری پولیس سروس کمپوزیشن(کیڈر و سینیارٹی) رولز 1985(رول 7) کے تحت ڈیپاڑٹمنٹل پروموشن کمیٹی (DPC)کی سفارش کی روشنی میں کیاگیا ہے۔ یہ افسران تاحکمِ ثانی اپنی صوبائی حکومتوں کے تحت فرائض انجام دیں گے۔ پنجاب سے 27 صوبائی افسران کا بطور ایس پی، پولیس سروس میں تقرر کیاگیا ہے جن میں مزمل حسین، منیر احمد، مقصود احمد لون، داؤد خان ‘محمد شہباز، افتخار احمد، شعبان محمود بھٹی، غیاث الدین ‘ سیف اللہ، شوکت علی شیخ، شاہد احمد خان، فرحان اسلم، فاروق سلطان‘محمد طاہر علی، شفیق احمد چوہدری، فرحت عباس، خالد محمود شاہ ‘شمس الدین، محمد طاہر، ضیاء الحق، رحمان قادر خان، محمد عمران خان ‘محمد عثمان، جمشید علی، حسن رضا، محمد ریاض ناز، فدا حسین شامل ہیں۔ سندھ سے 6 افسران کی پولیس سروس میں بطور ایس پی تقرری کی گئی ہے۔ ان افسروں میں نسیم اختر، محمد عارف رانا، مشتاق احمد عباسی ‘ آصف علی جاکھرانی، فدا حسین سولنگی، محمود حسین سمیر شامل ہیں۔خیبر پختونخوا سے10افسران کی پولیس سروس میں بطور ایس پی تقرری کی گئی ہےجن میں نیاز گل، علی گوہر، وقار احمد ‘عبدالسلام خالد، ارشد خان، سجاد حسین، محمد طاہر شاہ ‘ صفدر خان، خان خیل، انیلہ ناز شامل ہیں۔ بلوچستان سے 4 افسران کی پولیس سروس میں بطور ایس پی تقرری کی گئی ہے جن میں عبدالجبار اور شوکت علی ‘ خورشید احمد اور شفیق الرحمان شامل ہیں۔