• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس وصولیوں کے اہداف میں دو مرتبہ کمی کے باوجود نمایاں شارٹ فال

اسلام آباد(مہتاب حیدر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو مالی سال 2024-25 کے دوران اپنی سالانہ ٹیکس وصولیوں کے دو بار کم کیے گئے ہدف کے باوجود بھی نمایاں شارٹ فال کا سامنا ہے۔جولائی سے جون کے عرصے میں ایف بی آر نے عارضی طور پر 117.22 کھرب روپے ٹیکس وصول کیا، جو کہ پارلیمنٹ کی جانب سے منظور کردہ اصل ہدف 129.7 کھرب روپے سے 12.48 کھرب روپے کم ہے۔اب یہ ایف بی آر کے لیے ایک بڑا چیلنج ہوگا کہ وہ مالی سال 2025-26کے لیے مقررہ 141.3 کھرب روپے کے نئے ٹیکس ہدف کو حاصل کر سکے، کیونکہ وہ موجودہ مالی سال میں بھی 119 کھرب روپے کی بنیادی ٹیکس وصولی حاصل نہیں کر سکا۔ اس کا مطلب ہے کہ آئندہ مالی سال کے لیے ایف بی آر کو انتہائی محنت کرنا ہوگی تاکہ 141.31 کھرب روپے کا ہدف پورا ہو سکے۔اس شارٹ فال کے باعث حکومت کے پاس مالیاتی خسارے، خاص طور پر بنیادی بیلنس کو انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے جون 2025 کے اختتامی ہدف کے اندر رکھنے کے لیے اپنے اخراجات محدود کرنے کے سوا کوئی چارہ نہ رہا۔
اہم خبریں سے مزید