• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میلاد فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام فاروقِ اعظمؓ سیمینار کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر) میلاد فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام جامع مسجد محمدی محمد پورہ میں سیدنا فاروقِ اعظمؓ سیمینار کا انعقاد کیا گیا، سجادہ نشین چادر والی سرکار پیر سید علی حسین شاہ نے صدارت کی جب کہ میلاد فاؤنڈیشن کے صدر زاہد بلال قریشی مہمانِ خصوصی تھے ،مقررین نے حضرت عمر فاروقؓ کی عدل و انصاف پر مبنی خلافت، فتوحات، دین اسلام کی خدمات، اور رسول اللہ ﷺ سے محبت پر روشنی ڈالی، سیمینار سے مفتی محمد عمر شہزاد عطاری، حاجی اقبال عادل قادری، ڈاکٹر اشرف قریشی ایڈووکیٹ، علامہ حامدالرحمان حامدی سلطانی و دیگر نے خطاب کیا۔
ملتان سے مزید