• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش نے سندھ حکومت کے ترقیاتی دعوؤں کی قلعی کھول دی، ضیاء عباس

کراچی( اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ کراچی اور اندورن سندھ ہونے والی حالیہ بارش نے سندھ حکومت کے ترقیاتی دعوئوں کی قلعی کھول دی ہے، بارش ختم ہونے کے بعد آج بھی شہر کی سڑکوں پر پانی نظر آرہا ہے، گلی محلوں کی صورت حال ابتر ہوگئی ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، کراچی کی سڑکیں پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ صنعتی علاقوں میں سڑکوں کی تباہی سے صنعت کاروں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے،انہوں نےسندھ بھر میں بارش کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بارش کے نتیجے میں پیش آنے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بارش کے باعث پانی جمع ہونے سے عوام کا مالی نقصان تو ہوا ہی ہے اور متعدد مقامات پر گٹر کے ڈھکن نہ لگے ہونے کے سبب کئی شہری اپنی جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ۔

ملک بھر سے سے مزید