کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ،ڈالر کی قیمت میں ایک پیسے کا اضافہ، یورو کی قیمت 2.36روپے تک بڑھ گئی،پاؤنڈ کی قیمت میں بھی 1.22روپے تک کا اضافہ، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق یکم جولائی کو بینکوں میں تعطیل کے باعث منگل کو انٹر بینک ریٹ جاری نہیں کیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید ایک پیسے کے اضافے سے 284.83 روپے سے بڑھ کر 284.84 روپے ہو گئی۔