• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی سفیر نے جاپانی وزارت خارجہ کو اسناد پیش کر دیں

ٹوکیو( عرفان صدیقی) پاکستان کے جاپان میں نامزد سفیر عبد الحمید بھٹّہ نے جمعرات کو جاپان کی وزارتِ خارجہ کے چیف آف پروٹوکول کو اپنی اسنادِ سفارت پیش کر دیں۔ یہ رسمی کارروائی دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات میں ایک اہم قدم تصور کی جاتی ہے، جو باہمی اعتماد اور تعاون کی نئی راہیں کھولے گی۔عبد الحمید بھٹّہ ایک تجربہ‌کار سفارتکار ہیں جنہوں نے وزارتِ خارجہ پاکستان میں مختلف اہم ذمہ داریاں سرانجام دیں۔ یہ ان کی پہلی تقرری بطور سفیر ہے، ان کی اس تقرری سے جاپان میں موجود پاکستانی کمیونٹی نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔پاکستانی کمیونٹی ارکان کا کہنا ہے کہ “عبد الحمید بھٹّہ کی جاپان میں تعیناتی ایک خوش آئند قدم ہے، جو پاکستان کی نیک نامی، معاشی ترقی، اور اوورسیز کمیونٹی کی بھلائی کے لیے اہم ثابت ہوگا۔

ملک بھر سے سے مزید