کراچی (اسٹاف رپورٹر) گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت میں 800روپے فی تولہ کا اضافہ، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 8ڈالر فی اونس کے اضافے سے 3342ڈالر سے بڑھ کر3350ڈالر فی اونس ہو گئی۔عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت800روپے فی تولہ کے اضافے سے 3لاکھ 57ہزار روپے فی تولہ ہو گئی۔