کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 10پیسے کم ہو گئی،اوپن مارکیٹ میں ایک پیسے تک بڑھ گئی،یورو کی قیمت میں 29پیسے تک کا اضافہ،پاؤنڈ کی قیمت 2.67روپے تک گھٹ گئی،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں 10پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 284.00روپےسے کم ہو کر 283.90روپے اور قیمت فروخت 284.20روپے سے کم ہو کر 284.10 روپے ہو گئی۔