• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروفیسر ڈاکٹر ظفر سعید سیفی کو پروفیسر ایمریطس کے عہدے پر فائز کرنے کی منظوری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی زیر صدارت سنڈیکیٹ کااجلاس جمعرات کے روز وائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں جامعہ کراچی کے سابق وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر ظفرسعید سیفی کوایچ ای سی کی پالیسی اور ان کی طویل تدریسی، تحقیقی وانتظامی خدمات کے اعتراف میں پروفیسرایمریطس کے عہدے پر فائزکرنے کی متفقہ منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ہائرایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کی پالیسی کے مطابق پروفیسرآف پریکٹس کی تقرری کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں شعبہ اپلائیڈ کیمسٹری اینڈکیمیکل ٹیکنالوجی کے اسسٹنٹ پروفیسرمحمد زاہد فرہاد اور شعبہ فوڈسائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر لبنیٰ مبین کو انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ریمول فرام سروس(Removal From Service)اوران سے ریکوری کی منظوری دی گئی۔

ملک بھر سے سے مزید