• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبداللّٰہ شاہ غازی گوٹھ، موٹرسائیکل چھینے کے دوران مزاحمت پر نوجوان قتل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عبداللہ شاہ غازی گوٹھ میں منگل کی شب موٹرسائیکل چھینے کی واردات کے دوران مزاحمت پرمسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے18 سالہ نبی اللہ عرف موسیٰ ولد وسیع اللہ کوقتل کردیا تھا، مقتول عبداللہ شاہ غازی گوٹھ کا رہائشی اور آبائی تعلق کوہاٹ سے گلزارہجری میں قائم اسٹیٹ ایجنسی میں ملازمت کرتا ، پانچ بھائیوں میں تیسرے نمبرپرتھا،واقعے کامقدمہ مقتول کے بھائی امان اللہ کی مدعیت میں قتل اورڈکیتی کی دفعات کے تحت نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا،مقتول کے اہلخانہ کے مطابق نبی اللہ رات کوکام سےواپس گھرآرہا تھا کہ اسکیم 33 عبداللہ شادہ غازی گوٹھ کچا پکا روڈ پرمسلح ڈاکوؤں نے نبی اللہ سےموٹرسائیکل چھین لی مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے قتل کردیاملزمان موٹرسائیکل کچھ دور چھوڑکرفرارہوگئے، مقتول نوجوان کی نماز جنازہ بعد نمازظہرعبداللہ شاہ غازی گوٹھ میں واقع مسجد اخترمیں ادا کی گئی بعد ازاں جنجال گوٹھ قبرستان میں آہوں اورسسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید