• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت بہت جلد کراچی میں بڑی تحریک شروع کریگی، سیف الدین ایڈووکیٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اپوزیشن لیڈر کے ایم سی و نائب امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ جماعت بہت جلد کراچی میں بڑی تحریک شروع کرے گی، کراچی کو وسائل ساڑھے تین کروڑ عوام کے حساب سے ملنا چاہیے،جماعت اسلامی کومیئر شپ نہ ملنے پر نہیں بلکہ کراچی کی آبادی کم کرنے پر تکلیف ہےپیپلز پارٹی نے کراچی کے تمام اداروں پر قبضہ کرلیا ہے انہوں نے مدراس چوک اسکیم 33 میں عوامی پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ہم صفورہ ٹاؤن میں پیپلز پارٹی کی سیاسی، انتخابی و مالی دہشت گردی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں جبکہ اس سے قبل گزشتہ دنوں پیپلز پارٹی کے خلاف چنیسر ٹاؤن میں بھی احتجاج کیا تھا،صفورہ ٹاؤن کا بجٹ دھاندلی اور کرپشن کا بجٹ ہے 1.5 ارب روپے کے بجٹ میں یوسیز کے لیے کچھ نہیں رکھا گیا ہے وہ پیسے جو عوام اور ترقیاتی کاموں پر خرچ ہونے چاہیے وہ کرپشن کی نذر ہو رہے ہیں، سندھ حکومت نے جوبجٹ پاس کیا اس میں ٹاؤنز اور یوسیز کو ایک روپیہ ترقیاتی فنڈ نہیں دیا گیا، پیپلز پارٹی نے کے ایم سی کو ترقیاتی فنڈز میں 9 ارب روپے دیے وہ بھی کہیں خرچ ہوتے نظر نہیں آرہے، پیپلز پارٹی نے 17 سال میں کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا، پیپلز پارٹی 100 سال بھی حکومت کرلے تو وہ کراچی کو کچھ نہیں دے سکتی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید