• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، شہر میں چنگچی رکشا پر پابندی، کمشنر، سیکریٹری ٹرانسپورٹ و دیگر کو نوٹس جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے شہر کی مرکزی شاہراہوں پر چنگچی رکشا پر پابندی کے خلاف درخواست پر سندھ حکومت، کمشنر کراچی، سیکریٹری ٹرانسپورٹ و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 16 جولائی تک جواب طلب ، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ سندھ حکومت نے کمشنر کراچی کے ذریعے ابتدائی طور پر 12 روٹس پر چنگچی رکشا پر پابندی عائد کی بعد ازاں نوٹیفکیشن میں ترمیم کر کے 30 روٹس کو بند کردیا گیا ، پابندی عائد کرنے سے قبل متاثرہ فریق سے مشاورت نہیں کی گئی ، شہر بھر میں 60 ہزار چنگچی رکشا چلتے ہیں، 80‎ فیصد چنگچی رکشا پابندی والے روٹس پر چلتے تھے، پابندی سے چنگچی رکشا چلانے والے غریب شہری متاثر ہورہے ہیں، قوانین میں ترمیم کے بعد پابندی کا اختیار کمشنر کراچی کے بجائے بلدیاتی نمائندوں کا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید