کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) بزم حسینی کے زیر ا ہتمام خالق دینا ہال میں محرم کی چھٹی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے معروف محقق اور اسکالر مفتی فضل ہمدرد نے کہا ہے کہ ایمان یعنی عقیدہ ،یقین، ایمان کا مقصد دراصل عدل کے مقصد کے بعد آتا ہے، اللہ نے انسانوں کو عدل و ظلم کے درمیان انتخاب کا اختیار نہیں دیا بلکہ عدل ہر حال میں لازم قرار دیا ہے لیکن ایمان کے معاملے میں انسان کو یہ آزادی دی گئی ہے کہ وہ چاہے تو ایمان لائے جو چاہے تو انکار کرے ، جبکہ عدل کے بارے میں فرمایا بے شک اللہ عدل احسان اور قریبیوں کو دینے کا حکم دیتا ہے اور بے حیائی برائی اور سرکشی سے منع کرتا ہے ، قرآن واضع کرتا ہے دین میں کوئی جبر نہیں ۔