کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے منتظم جج نے شاہ لطیف ٹاؤن سے گرفتار بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 4 ایجنٹس محمد خان، اختر علی، امید علی تھہیم اور جمین ملاح کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر مقدمہ کا چالان طلب کرلیا ہے ۔ تفتیشی افسر کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعاکی گئی تھی ۔