• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کربلا نے تاریخ کو سکھایا کہ عدل تنہا بھی ہو تو غالب، ظلم لشکروں سمیت بھی رسوا ہوتا ہے، علامہ شہنشاہ نقوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)خطیب پاکستان علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نےنشتر پارک میں مرکزی عشرہ محرم الحرام کی چھٹی مجلس سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہےکہ کربلا میں جو کچھ ہوا وہ درحقیقت عدل اور ظلم کے درمیان فیصلہ تھا ،کربلا نے تاریخ کو سکھایا کہ عدل تنہا بھی ہو تو غالب ہے اور ظلم لشکروں سمیت بھی رسوا ہوتا ہے، عدل صرف حکومت کا فریضہ نہیں بلکہ ہر فرد کی ذمہ داری ہے امام حسینؑ نے دنیا کو سکھایا کہ عدل کے لیے سر دینا عظمت ہے اور ظلم سے مفاہمت کرنا ذلت ہے ، کربلا کو چودہ سو سال گزر گئے لیکن عدل کی فریاد اب بھی جاری ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید