کراچی (اسٹاف رپورٹر)شارع فیصل پر تیز رفتار گاڑی اور دودھ لے جانے والی پک اپ کے ما بین تصادم کے نتجیے میں پک اپ سڑک پر الٹ گئی اور سیکڑوں لٹر دودھ بہہ گیا، حادثے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،تفصیلات کے مطابق شارع فیصل نرسری کے قریب بدھ کی صبح تیز رفتار گاڑی پک اپ سے ٹکرا گئی جس کے نتجے میں دودھ کی ٹنکیوں سے لدی سوزوکی سڑک پر الٹ گئی اور دودھ کی ٹنکیاں سڑک پر گر گئیں جن میں سے دودھ سڑک پر بہہ گیا ،حادثے کے بعد شارع فیصل پر ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی ، حادثے کے بعد فوری بعد موقع پرموجود شہریوں اور ٹریفک پولیس اہلکاروں نے سوزوکی کو سیدھا کرکے سڑک سے ہٹا دیا اور سڑک پرگرنے والے دودھ پر بھی مٹی ڈال کرٹریفک کو بحال کردیا ، حادثے میں دونوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا ، کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔