کراچی (اسٹاف رپورٹر) ممتاز خطیب علامہ صادق عباس عابدی نے محرم الحرام کی چھٹی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ انسان زمین پر اللہ کے رحم و کرم کی بنیاد پر رہ رہا ہےاپنی حد سے تجاوز کرنے والوں کو فرعون کے انجام کویاد رکھنا چاہیے کیونکہ اقتدار اعلیٰ صرف اللہ کیلئےہے ،انھوں نے کہاکہ امام حسین ؑنے کربلا کے میدان میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے مسلمانوں کو اس فلسفے کا خلاصہ دیا اور یہ شعور انسان کو دیا کہ اللہ نے ہمیں آزاد پیدا کیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کی بندگی ہی انسان کو غلامی سے نجات دلاسکتی ہے۔