کراچی ( اسٹاف رپورٹر )اتحاد ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس نے داماد کو زندہ جلانے کے الزام میں سسر چاند سجاد مسیح اور چچا سسر امانت انجم مسیح کو گرفتار کر لیا ،پولیس کے مطابق سعید آباد کے علاقے سیکٹر 9-B میں آرتھر مسیح ن کو آگ لگا کر شدید زخمی کر دیا گیا تھا جسے برنس وارڈ منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا تھا ،مقتول کی بہن کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ اتحاد ٹاؤن میں درج کیا گیا جس میں بیان کیا گیا کہ آرتھر مسیح نے دم توڑنے سے قبل انکشاف کیا کہ اس کے سسرالیوں نے اسے پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی۔