کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ایس ایس پی ساوتھ مہزور علی نے کہا ہے کہ ساوتھ پولیس نے پوش علاقوں میں منشیات فروش کے خلاف کارروائیوں میں ابتک 21 ملزمان کو گرفتار کیا،اسپیشل برانچ کی لسٹ کے مطابق 35 رکنی منشیات فروشوں کا ایک منظم نیٹ ورک ہے،جو آئس اور مہنگی منشیات تعلیمی اداروں کے ساتھ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز سے فروخت کرتا ہے ،آن لائن منشیات کی فروخت کرنے والوں کے خلاف مذید کارروائی کے لیے تیکینکی بنیادوں پر کام کررہے ہیں، ان خیالات کا ا ظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے مزید بتا یا کہ پوش علاقوں میں حالیہ دنوں میں گھروں میں چوری کی 7 وارداتوں کے درج کیسز میں 5 حل کرلئے،تمام بینکوں کو ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جو شخص پانچ لاکھ سے زیادہ کا کیش نکالے اس حوالے سے پولیس کو بتایا جائے تاکہ حفاظی اقدام کیا جاسکے،درخشاں میں دو پولیس مقابلوں میں میں2 زخمی سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دیگر چھینا سامان برآمد کیا گیا ،یہ بین الصوبائی گینگ ہے جس کا تعلق پنجاب کے علاقے کوٹ رادا کشن سے ہے،تمام گیسٹ ہائوسز کے مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کرایہ پر ہائوس دینے سے قبل پولیس کو لازمی اطلاع کریں،انہوں نے بتایا کہ درخشاں پولیس نے کامیاب کارروائیوں میں مسلح ڈاکوؤں سے دو مختلف مقامات پر پولیس مقابلے کیے ۔چار زخمی سمیت چھ ملزمان لو گرفتار کرکے ناجائز اسلحہ اور مسروقہ نقدی و دیگر سامان برآمد کیا ،انہوں نے تفصیلات بتائے کہا کہ درخشاں پولیس نے یکم اور دو جولائی کو مسلح ڈاکوؤں کے ساتھ دو مختلف مقامات پر مقابلوں کے بعد اہم گرفتاریاں عمل میں لائیں اور بڑی مقدار میں چھینا گیا سامان اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا۔