• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیامت کی حقیقت پر ہر آسمانی دین اور ہر پیغمبرنے یقین دلایا ہے، علامہ شہنشاہ نقوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)خطیب پاکستان علامہ شہنشاہ حسین نقوی نےعشرہ محرم الحرام کی نویں مرکزی مجلس عزا سے نشتر پارک میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیامت ایک ایسی حقیقت ہے جس پر ہر آسمانی دین اور ہر پیغمبر نے یقین دلایا ہے قرآن مجید بارہا اس دن کا ذکر کرتا ہے جس دن اعمال کا حساب ہوگا ظالم کو اس کا ظلم اور مظلوم کو اس کا حق ملے گا قیامت عدلِ الٰہی کا ظہورِ کامل ہے، امام حسینؑ کا قیام اسی عدل کے قیام کی تمہید تھا آپؑ نے دنیا کی خاموش فضا میں ظلم کے خلاف وہ صدا بلند کی جو قیامت تک خاموش نہ ہوگی ، قیامت کی تیاری کا سب سے سچا راستہ یہی ہے کہ انسان حسینی بن جائے،جو کربلا کو سمجھے گا وہ محشر میں شرمندہ نہ ہوگا ، جو روزِ عاشورا کو سمجھ گیا وہ روزِ قیامت کو نہیں بھولے گا حسینؑ کا ذکر روزِ محشر بندوں کی نجات کا سبب ہوگا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید