• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد، حسینیہ ایرانیاں پر اختتام پذیر ہوا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) 9 محرم الحرام کو حضرت امام حسینؑ اور اُن کے رفقا کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیےمرکزی جلوس نشترپارک سے ایک بجے دن برآمد ہوا۔ جلوس سے قبل مرکزی نشتر پارک میں منعقدہ مجلس سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نےخطاب کیا۔ جلوس کے شرکا نے نماز ظہرین ایم اے جناح روڈ پر امام بارگاہ علی رضا کے سامنے مولانا صادق جعفری کی اقتداء میں ادا کی، نماز ظہرین کا اہتمام امایہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے کیا گیا تھا ، بعد ازاں جلوس نمائش، صدر، ریڈیو پاکستان، جامع کلاتھ مارکیٹ، ڈینسو ہال کھارادر سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں پر اختتام پذیر ہوا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید