• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی، ڈکیتی کے دوران مبینہ شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک، ایک پر تشدد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹائون میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مبینہ طورپر شہری نے فائرنگ کرکے ایک ڈاکو کو ہلاک جبکہ دوسرے کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا ،تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار تھانہ کی حدود اورنگی ٹائون سیکٹر 14 شاہ فیصل چوک کے قریب 2موٹر سائیکلوں پرسوار 4 مسلح ملزمان نےپولیس اہلکار کانسٹیبل شعیب اور اسکے دوست سے لوٹ مار کی اور موقع سے فرار ہوگئے ،پولیس کے مطابق واقعے کے بعد موقع پر موجود شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جس کی شناخت طلحہٰ کے نام سے ہوئی ، شہریوں نے ہلاک ڈاکو کے دوسرے ساتھی محمد اظہر کو بھی پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا ،واقعے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پرپہنچ کر ہلاک ڈاکو کی لاش اور زخمی ملزم کو گرفتار کرکے اسپتال منتقل کیا ،جبکہ ملزمان کے دو ساتھی فرار ہوگئے ،پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور نقدی برآمد کرلی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید