کراچی (اسٹاف رپورٹر) ممتاز خطیب علامہ صادق عباس عابدی نے عشرہ محرم کی نویں مجلس سے خطاب کے دوران کہا کہ عاشورہ محرم اسلام کیلئے جذبہ شہادت کی تجدید کا دن ہے، عاشورہ محرم کی حرمت کو پیش نظر رنگ ونسل عقیدے اور مسلک اور فروعی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اس دن کو احترام کے ساتھ منانا چاہیئے ، عاشورہ محرم امام حسین کی دین کیلئے عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے ۔ اس دن مسلمان یہ عہد کریں کہ دین کی بقاء اور سر بلندی کیلئے اپنا تن من دھن سب قربان کر دینگے ۔ لیکن باطل قوتوں کو ان کے مشن میں کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔